عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں بدھ کے روز سونے کی قیمت ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 4 ہزار 300 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 86 ہزار 162 روپے ہوگئی ۔
3 ہزار 687 روپے اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 4 لاکھ 16 ہزار 805 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں 43 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 638 ڈالر ہوگیا ہے۔