وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں ملکی معاشی اشاریوں میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔
پاکستان پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کی ترقی میں نجی شعبے کا کردار نہایت اہم ہے اور ماحول دوست و پائیدار معاشی ترقی وقت کی ضرورت بن چکی ہے۔
مصدق ملک نے مزید کہا کہ حکومت مختلف سطحوں پر مؤثر اقدامات کر رہی ہے جن کے مثبت نتائج اب واضح طور پر سامنے آ رہے ہیں۔