کراچی کے علاقے کارساز کے قریب گزشتہ روز خاتون ڈرائیور کی گاڑی کی ٹکر سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے، مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ متوفی عارف کے بھائی کی مدعیت میں بہادر آباد تھانے میں درج کیا گیا۔ پولیس کے مطابق حادثے کا سبب بننے والی گاڑی کی خاتون ڈرائیور بھی زخمی ہے، ملزمہ کو سر پر چوٹ لگی ہے، جناح اسپتال میں سی ٹی اسکین کیا جارہا ہے۔