مسجد الحرام میں زائر کو جگہ دینے والے بنگلادیشی ورکر کی سرکاری سطح پر پذیرائی

image

مسجد الحرام میں ایک زائر کو اپنی جگہ نماز دینے والے بنگلادیشی ورکر ابون ابو بکر کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مکہ میونسپلٹی نے سرکاری سطح پر اس کی پذیرائی کی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ابون ابو بکر اپنی ذاتی جائے نماز ایک زائر کو پیش کرتے ہیں تاکہ وہ مسجد الحرام میں آرام سے نماز ادا کر سکے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس کے اخلاص، عاجزی اور ایثار کو سراہا۔

مکہ میونسپلٹی نے اس عمل کو مسجد الحرام اور مکہ مکرمہ کی اقدار کی عکاسی قرار دیتے ہوئے ابون ابو بکر کے مثالی رویے اور زائرین کے لیے مخلصانہ خدمات کا اعتراف کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US