نائب وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، تیل و گیس کی قیمتوں کے ڈھانچے کا جائزہ

image

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت بین الوزارتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تیل و گیس کے شعبے میں موجودہ قیمتوں کے ڈھانچے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

نائب وزیراعظم کے آفس کے مطابق اجلاس میں پٹرولیم پالیسی کے تحت قیمتوں کے تعین کے فریم ورک پر غور کیا گیا اور موجودہ طریقہ کار کا جائزہ لیتے ہوئے توانائی کو سستا، پائیدار اور شعبے کی مجموعی کارکردگی بہتر بنانے کے مختلف اصلاحی آپشنز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سینیٹر اسحاق ڈار نے توانائی کے شعبے میں شفافیت اور موثریت کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء، وزیراعظم کے خصوصی معاونین، مشیرِ نجکاری، نیشنل کوآرڈینیٹر ایس آئی ایف سی، پاور سیکٹر ٹاسک فورس کے سربراہ اور چیئرمین ایف بی آر نے بھی شرکت کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US