اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کی تاریخ میں توسیع ، پولنگ 9 اکتوبر کو ہو گی

image

الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ میں توسیع کر دی۔

ای سی پی کے اعلامیے کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات اب 9 اکتوبر 2024 ء کو ہوں گے ، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ 28 اگست تک بڑھا دی ہے۔

تقرریوں پر مشاورت ، بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ، مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کے مطالبات تسلیم کر لئے

واضح رہے کہ اس سے پہلے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 29 ستمبر کو کرانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا طریقہ کار طے کرلیا ہے۔ جس کے تحت دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات 3 مختلف مراحل میں ہوں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US