ساموا کے بلے باز ڈاریئس ویسر نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔ساموا کے بیٹر ڈاریئس ویسر نے ایک اوور میں 39 رنز بنا کرانٹرنیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ میں یوراج سنگھ کا سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔
ڈاریئس ویسر نے مجموعی طور پر 132 رنز بنائے اور ٹی 20 انٹر نیشنل میں سنچری بنانے والے پہلے ساموا کے بلے باز بن گئے اس کے علاوہ انہوں نے کھیل کے ٹی 20 فارمیٹ میں ایک ہی اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔واناواتو کے نالن نپیکو نے ایک اوور میں 6 چھکے کھائے اور 3 نو بالز کیں۔ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ ساموا اور وانا واتو کی ٹیموں کے درمیان میچ میں بنا۔