بجلی بلوں پر ریلیف خوش آئند، وزرائے اعلیٰ کے بیانات کو بڑھاوا نہیں دینا چاہیے، قمر زمان

image

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں پر ریلیف کی تجویز بہت اچھی بات ہے، ہر صوبائی حکومت کا اپنے لوگوں کو ریلیف دینا حق ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام صبح سے آگے میں گفتگو کرتے ہوئے ہم حکومت کے اتحادی ہیں اور ساتھ چل رہے ہیں۔ وزرائے اعلیٰ کے بیانات کو بڑھاوا نہیں دینا چاہیے تھا، دو طرفہ لفظی گولہ باری سے گریز کرنا چاہیے۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ سیاسی رہنماؤں کی گفتگو کو بڑھا چڑھا کر پیش نہیں کرنا چاہیے۔ سیاسی جماعتوں میں نظریاتی اختلاف ہوتا ہے مگر شائستگی کا مظاہرہ بھی اہم ہے۔

بجلی بلوں پر ریلیف شارٹ ٹرم نہیں بلکہ 2 ماہ کا ہے، مریم نواز

انہوں نے کہا کہ ہر صوبائی حکومت کو وسائل دیکھ کر فیصلے کرنے ہوتے ہیں، صوبوں میں عوام کو حکمران ہی ریلیف دیتے ہیں۔ سندھ حکومت نے ریلیف کے لیے فنڈز اور سہولیات کو دیکھنا ہے۔

پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ سندھ حکومت کو بجلی کے بلوں میں تجاویز کا جائزہ لینا ہوگا۔ سندھ میں بارشوں کے باعث صورتحال تبدیل ہوجاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے اِردگرد تلخ ماحول ہے سب کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US