معیشت کو نقصان نہیں پہنچنے دینگے ، ادارے اسمگلنگ کے خاتمے کیلئے کوششیں تیز کریں ، شہباز شریف

image

وزیراعظم شہباز شریف نے اسمگلنگ کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے تمام اداروں کو کوششیں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں اسمگلنگ کی روک تھام اور  اب تک کے نتائج پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

قوم کو جلد بجلی کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبری ملے گی، وزیر اعظم

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اسمگلرز، ان کے سہولت کاروں اور ٹرانسپورٹرز کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیاں ضبط کی جائیں، اسمگلنگ میں ملوث افراد کو پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچانے نہیں دیں گے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنایا، متعلقہ اداروں کی کارروائیوں کے نتیجے میں اسمگلنگ میں کمی واقع ہوئی ہے، ایف بی آر، وزارت داخلہ اور دیگر ادارے آپس میں تعاون مزید بہتر کریں۔

وزیر اعظم کا پسماندہ علاقوں میں میرٹ پر10لاکھ اسمارٹ فونز دینے کا اعلان

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ سرحدی علاقوں میں لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے جامع حکمت عملی پیش کی جائے۔

 

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US