رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں اور سربراہان کی نئی فہرست ، چیئرمین پی ٹی آئی کا نام شامل نہیں

image

 الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری کر دی ہے تاہم پاکستان تحریکِ انصاف کے پارٹی چیئرمین کا نام تاحال اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا۔

فہرست کے مطابق الیکشن کمیشن میں 166 سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہیں ، پاک سر زمین پارٹی بھی رجسٹرڈ جماعتوں کی فہرست میں شامل ہے۔

الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے انٹرا پارٹی انتخابات تسلیم کر لیے، نواز شریف مسلم لیگ ن کے صدر ہیں۔ علاوہ ازیں جماعت اسلامی کے انٹرا پارٹی الیکشن بھی تسلیم کر لیے گئے ہیں۔

مخصوص نشستیں، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کر دی

ای سی پی نے نواز شریف کا نام بطور صدر مسلم لیگ، جماعت اسلامی کے امیر نعیم الرحمان خان کا نام بطور پارٹی سربراہ، محمود خان کا نام بطور چئیرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین اپ ڈیٹ کر دیا۔

بڑی سیاسی جماعتیں اپنی خواتین امیدواروں کو 5 فیصد ٹکٹ دینے میں ناکام

اس کے علاوہ فہرست میں صدر مملکت آصف زرداری کا نام بطور صدر پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین ، بلاول بھٹو زرداری کا نام بطور چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی موجود ہے ،اسفندیار ولی خان کا نام تاحال بطور صدر عوامی نیشنل پارٹی موجود ہے ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US