کراچی سمیت باقی شہروں میں موبائل فون سروس آج کتنے بجے تک کھل جائے گی؟

image

حضرت امام حسین کے چہلم کے موقع پر پر گزشتہ رات سے کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں اور علاقوں میں پرموبائل فون سروس بند کردی گئی ہے.

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں صبح 8 سے موبائل سروس بند کی جائے گی جبکہ رات 11 تک کھل جائے گی اس کے علاوہ حیدرآباد میں صبح 9 سے سروس بند کر کے رات 8 بجے تک کھول دی جائے گی.

اس کے علاوہ میرپورخاص میں صبح 7 سے موبائل سروس بند ہوگی اور رات 9 بجے بحال ہوگی، شہید بینظیر آباد میں صبح 10 سے رات 8 بجے، لاڑکانہ میں صبح 8 بجے سے رات 11 بجے اور خیرپور میں صبح 8 سے رات 8 بجے تک موبائل فون سروس بند رہے گی.


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US