اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کے 35 نامور سائنسدانوں اور انجینئرز کو تمغوں سے نوازا گیا

image

راولپنڈی: اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کے 35 نامور سائنسدانوں اور انجینئرز کو تمغوں سے نوازا گیا۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی جانب سے نامور سائنسدانوں اور انجینئرز کو تمغوں سے نوازا گیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) اسٹریٹجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل یوسف جمال نے 35 سائسندانوں اور انجینئرز کو تمغے دیئے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی لیفٹیننٹ جنرل کا پاکستانی فوجیوں کی پیشہ وارانہ مہارت کا اعتراف

آئی ایس پی آر کے مطابق سائنسدانوں اور انجینئرز کو تمغے ان کی خدمات کے اعتراف میں دیئے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تمغے دینے کی تقریب چکلالہ گیریژن میں ہوئی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US