نیلے بلب سے پیروں کی سوجن کیسے دور ہوسکتی ہے؟ جانیں یہ کس مرض کی علامت ہے اور بچاؤ کے طریقے

image

مارا جسم قدرتی طور پر انفیکشن سے لڑنے کے لیے سوجن (ورم) کا سہارا لیتا ہے، لیکن اگر یہ سوجن زیادہ دیر تک برقرار رہے تو یہ صحت کے لیے سنگین مسائل پیدا کر سکتی ہے، جیسے دل کے امراض، ذیابیطس، کینسر اور جوڑوں کے درد۔

عموماً وقتی سوجن جسم کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے، لیکن اسے کم کرنے کے لیے چند موثر تدابیر بھی ہیں جو نہایت اہم ہیں۔ آئیے دیکھتے ہیں وہ طریقے جن سے جسم میں ورم کم کیا جا سکتا ہے

پر سکون نیند کو معمول بنائیں

رات میں 7 سے 9 گھنٹے کی نیند لینا ضروری ہے۔ اپنے سونے اور جاگنے کا وقت طے کریں اور لائٹ بند کرکے یا نیلی روشنی والا بلب جلا کر سوئیں۔ موبائل کو اپنے بستر سے دور رکھیں اور کمرے کو مناسب درجہ حرارت پر رکھیں۔ اس طرح کی عادات اپنانے سے ورم کی شدت میں کمی آتی ہے۔

روزانہ تھوڑی سی چہل قدمی

صبح کے وقت 20 منٹ کی چہل قدمی اور 10 منٹ کی ہلکی ورزش آپ کے جسم کو سوجن سے بچانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ اس سے آپ کا جسم متحرک رہتا ہے اور ورم کم ہوتا ہے۔

مصالحوں کا جادو

روزمرہ کے کھانوں میں ہلدی، دارچینی، ادرک، زیرہ اور روزمیری جیسے مصالحے شامل کریں۔ یہ مصالحے جسم میں سوجن کو روکنے میں مدد دیتے ہیں اور آپ کو مزید صحت مند بناتے ہیں۔

ہفتے میں دو دن روزہ رکھیں

ہفتے میں ایک یا دو دن روزہ رکھنا سوجن کم کرنے کا مؤثر طریقہ ہے۔ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ 10 سے 12 گھنٹے کے وقفے کے ساتھ کھانا صحت کے لیے فائدہ مند ہے، اور اس سے ورم کے امکانات بھی کم ہو جاتے ہیں۔

سبزیوں کی طاقت

کرم کلہ، پالک، شاخِ گوبھی اور بند گوبھی جیسی سبزیاں جسم میں آکسیڈیشن کو روکتی ہیں اور سوجن کم کرتی ہیں۔ ان کا باقاعدگی سے استعمال آپ کو تندرست اور ورم سے محفوظ رکھتا ہے۔

سانس کی مشقیں

گہرے اور طویل سانس لینے کی مشق سے ذہنی دباؤ اور کارٹیسول ہارمون کا اخراج کم ہو جاتا ہے، جس سے نہ صرف آپ پرسکون رہتے ہیں بلکہ سوجن بھی کم ہو جاتی ہے۔

متوازن غذا کا انتخاب

سفید آٹے اور زیادہ تلی ہوئی غذاؤں سے پرہیز کریں، اور ان کی جگہ پتوں والی سبزیاں، مچھلی، دالیں اور مکمل اناج والی روٹی کو اپنی غذا کا حصہ بنائیں۔ اس سے آپ کے جسم میں سوجن کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

سبز چائے کی طاقت

ناشتے میں سبز چائے کا استعمال کریں، کیونکہ اس میں موجود پولی فینولز جسم میں نقصان دہ خلیات کو ختم کرتے ہیں جو ورم کو بڑھا سکتے ہیں۔ کافی کا استعمال بھی سوجن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

تمباکو نوشی کو خیرباد کہیں

تمباکو نوشی جسم میں سوجن بڑھاتی ہے اور اسے کم نہیں ہونے دیتی۔ اسے چھوڑنے کے لیے رفتہ رفتہ تمباکو نوشی کم کریں اور سونف یا کوزہ مصری چبانے کی عادت اپنائیں تاکہ سگریٹ کی طلب سے نجات حاصل ہو۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US