عمران خان نے 28 ستمبر کو راولپنڈی میں جلسہ منسوخ کرنے کا اعلان کیوں کیا؟

image

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 28 ستمبر کو راولپنڈی میں جلسہ کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور سمیت تمام لیڈر شپ کو ہدایات ہیں اسٹیبلشمنٹ سے کسی قسم کے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ رؤف حسن کو غلط فہمی ہوئی ہے سب کو کہتا ہوں ان سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، 8 ستمبر کے جلسے کے بعد واضح کرچکا ہوں ہم کسی سے کوئی مذاکرات نہیں کرینگے، اسٹیبلشمنٹ کے لوگ رائٹ دکھا کے لیفٹ مارتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 28 تاریخ کو راولپنڈی میں جلسہ نہیں احتجاج کرینگے، ہم ہائی لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ سے درخواست واپس لے رہے ہیں، ہمیں معلوم ہے انہوں نے جلسے کی اجازت نہیں دینی، دینگے بھی تو شہر سے باہر دینگے، جلسے کے بجائے اب ہم راولپنڈی میں ہفتے کو بھرپور احتجاج کرینگے، ہمارے وکلاء کل سپریم کورٹ کے باہر بھی احتجاج کرینگے۔

بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جسٹس منصور علی شاہ سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی، آئین بھی یہی کہتا ہے سینئر ترین جسٹس کو چیف جسٹس تعینات کیا جائے، ایک ماہ رہ گیا چیف جسٹس کے نام کا اعلان کیا جائے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow