شہریوں کیلئے اچھی خبر، پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی

image

خیبرپختونخوا میں ڈیزل پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کے احکامات جاری کردیے گئے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق مختلف روٹس پر چلنے والی گاڑیوں کے کرایوں میں 2 سے 14 روپے تک کمی کی گئی ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ پشاور سے کوہاٹ تک کوچ 170، اے سی بس کا کرایہ 183 روپے، پشاور سے مردان کوچ 151 جب کہ اے سی بس کا کرایہ 163 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق پشاور سے چترال تک کوچ 953، اے سی بس کا کرایہ 1026 روپے، پشاور سے ڈی آئی خان تک کوچ 835، اے سی بس کا کرایہ 899 روپے مقرر اور پشاور سے ایبٹ آباد تک کوچ 509 جب کہ اے سی بس کا کرایہ 548 روپے مقرر کیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow