محکمہ موسمیات کی بارشوں کے حوالے سے بڑی پیشگوئی

image

محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ 5 اکتوبر سے مغربی ہوائیں داخل ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ 5 اکتوبر سے ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہوائیں داخل ہوں گی، جس کے باعث 5 سے 8 اکتوبر چترال، دیر، سوات،شانگلہ،مالاکنڈ اور صوابی میں بارش کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ 5 سے 7 اکتوبر مردان ،کرم ، اورکزئی ، کوہاٹ، ہنگو اور ڈی آئی خان میں بارش متوقع ہے۔

انھوں نے کہا کہ مری، گلیات، گجرات ، وسطی اور جنوبی پنجاب میں بارش کاامکان ہے جبکہ 5 سے 7 اکتوبر تک شہر اسلام آباد میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں نے مزید بتایا کہ 5 سے 8 اکتوبر کوئٹہ ، ژوب ، لسبیلہ میں بارش کاامکان ہے جبکہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow