پی ٹی آئی کا آئینی ترامیم کا معاملہ 31 اکتوبر تک مؤخر کرنے کا مطالبہ

image

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آئینی ترامیم کا معاملہ 31 اکتوبر تک مؤخر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس کا احوال سامنے آگیا ہے۔ جس میں پی ٹی آئی نے آئینی ترامیم کا معاملہ 31 اکتوبر تک مؤخر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ جبکہ اپوزیشن لیڈر نے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو ہراساں کرنے کا معاملہ بھی اٹھایا۔

پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا کہ آئینی ترامیم پر ہمارے تحفظات دور کریں اور اعتماد میں لیں۔ آئینی ترامیم پر مشاورت 31 اکتوبر کے بعد ہی ہو گی۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہمارے ارکان اسمبلی کے گھروں پر غیرقانونی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اور ارکان اسمبلی کے کاروبار کو زبردستی بند کروایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات بند کر دی گئی ہے۔ اور کئی روز سے ان کو قید تنہائی میں رکھا جا رہا ہے۔ آپ پہلے ہماری ان سے ملاقات کروائیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئینی ترامیم سے متعلق حکومتی مسودے کے نکات سامنے آ گئے

عمر ایوب نے کہا کہ کمیٹی میں آپ آئینی ترامیم لے آئے ہیں اور چاہتے ہیں بس یہ کسی طرح منظور کرالیں۔ ہمارے بعض ارکان کو قابو کرنے کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اور کچھ کو پیسوں کی آفرز دی جا رہی ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جب تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوجاتی مسودہ نہیں دے سکتے۔ اس کمیٹی کا ٹائٹل آف میٹنگ ہی غلط ہے۔ کمیٹی قومی اسمبلی کے اندر سے ارکان اسمبلی کی گرفتاری سے متعلق بنائی گئی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US