چھوٹے ہو کر بھی بڑوں کے لیئے مثال قائم کر دی ۔۔ معذور ہم جماعت کے ساتھ ایسا رویہ کہ دیکھنے والے بھی حیران، ویڈیو وائرل

image

سوشل میڈیا پر آئے دن سچے جذبات اور احساسات سے بھری خوبصورت ویڈیوز سامنے آتی ہیں، جنہیں دیکھ کر لوگ متاثر ہوتے ہیں۔ ایسی ہی ایک ویڈیو کلپ ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جسے دیکھ بڑے سے بڑا انسان بھی متاثر ہوجائے۔

دراصل یہ ویڈیو کلپ ایک اسکول کی ہے جہاں جسمانی معذور بچے کے ساتھ اس کے ہم جماعت بچے کا رویہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا۔

وائرل کلپ ممیں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسکول کے طلبا دوپہر کے کھانے کے بعد جسمانی معذور اپنے ہم جماعت کی بہت پیار بھرے طریقے سے مدد کررہے ہیں۔ معذور طالبعلم وہیل چیئر پر بیٹھا ہے جبکہ ایک طالبعلم اسکے چہرے اور منہ کو نرمی سے پانی سے دھورہا ہے۔

بچہ جب اپنے دوست کا چہرہ صاف کرتا ہے تو ایک اور طالب علم قریب کھڑا ہے جو صبر سے انتظار کر رہا ہے، کھانے کے بعد وہ وہیل چیئر کو واپس کلاس روم کی طرف لے جاتا ہے جکبہ وہ اپنے دوست کے آرام کو بھی یقینی بناتا نظر آیا۔

بچوں کی اس بے لوث ہمدردی اور محبت نے دیکھنے والوں کو اپنی گرفت میں لےلیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US