کراچی میں سردی کا آغاز کب سے ہوگا؟ چیف میٹرولوجسٹ کا سے متعلق اہم بیان

image

"گزشتہ دنوں بحیرۂ عرب میں بننے والا طوفان ڈپریشن میں تبدیل ہوا لیکن جیسا کہ ہم پہلے کہہ چکے تھے یہ عمان کی جانب چلا جائے گا تو کل آدھی رات طوفان لو پریشر میں تبدیل ہو کر عمان کی جانب بڑھ گیا جس کی وجہ سے وہاں بارشیں ہوئیں"

یہ کہنا ہے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا جنھوں نے کراچی کے موسم اور سردی کی آمد کے متعلق گفتگو کی.

سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ طوفان کی وجہ سے کراچی میں پچھلے ہفتے گرمی رہی لیکن آج سے سمندری ہوئیں چلنا شروع ہوجائیں گی اور 4،5 دن تک موسم بہتر رہے گا. جبکہ اس کے بعد ایک اور طوفان بحیرہ عرب میں داخل ہوگا اور 19 سے 22 اکتوبر تک دوبارہ گرمی بڑھے گی.

جبکہ سردی کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ نومبر کی 10 تاریخ کے بعد ہی کراچی میں رات اور صبح کے وقت خنکی محسوس کی جاسکے گی البتہ اب موسم گرم نہیں ہوگا.


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US