تخت پر بیٹھ کر کباب کھائے اور۔۔ بھارتی صحافی پاکستانی کبابوں کی دیوانی ہوگئیں! پوسٹ میں کیا لکھا؟

image

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی کوریج کے لیے پاکستان آنے والی بھارتی صحافی برکھا دت کو پاکستانی کبابوں کا ایسا مزہ آیا کہ وہ ان کی دیوانی ہو گئیں!

برکھا دت نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ لاہور اور اسلام آباد کے درمیان کسی ہائی وے پر ایک مقامی ریسٹورنٹ کے باہر تخت پر بیٹھ کر مزیدار کبابوں سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اپنے پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے مزاحیہ انداز میں لکھا، "جلدی سے کباب کھا لیں، کہیں آپ خود ہی ہڈی نہ بن جائیں!" اس دوران وہ لیپ ٹاپ پر کسی اہم رپورٹ کی تیاری میں بھی مصروف نظر آئیں۔

برکھا نے یہ بھی بتایا کہ لاہور اور اسلام آباد کے درمیان سفر کے دوران وہ ایس سی او اجلاس سے متعلق رپورٹ تیار کرنے کے لیے عارضی طور پر رکیں تھیں، اور اس لمحے نے ان کے سفر کو مزید یادگار بنا دیا۔

یاد رہے کہ 16 اور 17 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والے 23ویں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں مختلف ممالک کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی، جن میں روس، چین، ایران، قازقستان، تاجکستان، کرغزستان، ازبکستان اور بیلاروس کے نمائندے شامل تھے۔

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر بھی اس موقع پر اسلام آباد آئے، جبکہ برکھا دت نے اپنے دورے کے دوران لاہور میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات بھی کی۔

لگتا ہے کہ برکھا دت کا پاکستان کا یہ دورہ صرف خبروں اور سیاست تک محدود نہیں رہا، بلکہ پاکستانی کبابوں کا ذائقہ بھی ان کے دل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گیا!


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US