خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ شروع

image

خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے ، پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

سوات، مانسہرہ، ڈیرہ اسماعیل خان، ایبٹ آباد، شانگلہ، لوئردیر ، باجوڑ، بونیر، کرک، مانسہرہ، کوہاٹ، نوشہرہ اور لکی مروت میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں۔

سپریم کورٹ نے ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کو بیان حلفی دینے سے روک دیا

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 45 ہزار 604 ہیں ، 260 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ضمنی بلدیاتی الیکشن کے لیے 6500 سے زیادہ اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ پشاور میں 800 سے زیادہ اہلکار تعینات ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US