26ویں آئینی ترمیم سینیٹ میں پیش

image

اسلام آباد: 26ویں آئینی ترمیم سینیٹ میں پیش کر دی گئی۔ وزیرقانون اعظم نذیر تارڑنے آئین میں ترمیم کا بل پیش کیا۔

سینیٹ کا اجلاس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت شروع ہوا۔ سینیٹ اجلاس میں حکومت اور اس کے اتحادیوں کی تعداد 64 ہو گئی۔

اجلاس میں وقفہ سوالات معطل کیے گئے۔ سینیٹر اسحاق ڈار نے وقفہ سوالات معطل کرنے کی تحریک پیش کی۔ جسے اکثریتی رائے سے منظور کر لیا گیا۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آئینی ترمیم پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی گئی۔ آئینی ترمیم ایوان میں پیش کر کے بحث کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ سمجھتا ہوں کہ پارلیمان کی بالادستی اور آزادی پر ایک طرح سے کھلا عدم اعتماد بھی تھا اور حملے سے کم نہیں تھا۔ عجلت میں 19ویں ترمیم کی گئی۔ اور اس میں کمپوزیشن کو چینج کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم پر پی ٹی آئی کا بائیکاٹ ان کا حق ہے، مولانا فضل الرحمان

سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ جس میں کمیشن کا حجم ایک ادارے کی طرف یعنی اعلیٰ عدالت کی طرف کر دیا گیا۔ اور پارلیمانی کمیٹی کے اختیارات میں بھی کمی کر دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمان اور دیگر تنظیموں پر تنقید کی اور کہا گیا کہ 18 ویں ترمیم روح نہیں تو اس کے قریب تر کیا جائے۔ پچھلے 6 سے 8 ہفتوں میں ڈسکشنز ہوئیں اور اس کے مطابق 4 سینئر ججز مشتمل ہونے کے ساتھ 4 پارلیمانی ممبرز جائیں گے۔ جن میں 2 اس ایوان سے اور 2 قومی اسمبلی سے شامل ہوں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US