پی ٹی آئی 26 ویں آئینی ترمیم پر ووٹ نہیں دے گی: بیرسٹر گوہر

image
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ہم 26 ویں آئینی ترمیم پر ووٹ نہیں دیں گے۔

اتوار کو اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم اس سارے پروسیس میں مولانا فضل الرحمان کے کردار کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئین میں ترمیم ایک سنجیدہ مسئلہ ہے، پاکستان تحریک انصاف واضح کر چکی ہے کہ ہمارے چیئرمین بانی پی ٹی آئی عمران خان ہیں، اور ہم نے ہر فیصلہ ان کے مشورے اور رضامندی کے ساتھ کرتے ہیں۔

’عمران خان نے جو کل ہدایت جاری کی تھی کہ ہم مزید مشاورت کریں گے تو پاکستان تحریک انصاف ایک اصولی مؤقف لے چکی ہے۔ اس بل پر پی ٹی آئی ووٹ نہیں دے سکتی، ہم اس سارے مرحلے میں شرکت نہیں کریں گے۔‘

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اس ترمیم کو ووٹ دیں گے جس پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ایم این ایز اور سینیٹرز کو ہراساں کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سنیچر اور اتوار کی درمیانی رات کو اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ 26 ویں آئینی ترمیم پر حکومت سے کوئی بڑا اختلاف نہیں رہا۔

اس کے کچھ ہی دیر بعد پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے خصوصی اجلاس کے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ پی ٹی آئی نے ’نہایت غیرشفاف اور متنازع ترین انداز‘ میں دستور میں ترمیم کے عمل کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow