سینیٹ سے آئینی ترمیم کا بل منظور کروانے کیلئے حکومت کو ایک ووٹ کی کمی کا سامنا

image

سینیٹ سے آئینی ترمیم کا بل منظور کروانے کے لیے حکومت کو ایک ووٹ کی کمی کا سامنا ہے۔

ایوان بالا میں حکومتی بینچوں پر اس وقت پیپلز پارٹی کے 24، ن لیگ کے 19، بلوچستان عوامی پارٹی کے 4 اور ایم کیو ایم کے 3 سینیٹرز موجود ہیں جبکہ حکومت کو 4 آزاد ارکان، اے این پی کے 3، نیشنل پارٹی اور ق لیگ کے 1،1 رکن کی حمایت بھی حاصل ہے۔

26ویں آئینی ترمیم کا دن مبارک،بلاول بھٹو زرداری کا سوشل میڈیا پر پیغام

حکومتی دعوے کی بات کی جائے تو ان کے مطابق اس وقت 59 ارکان موجود ہیں جبکہ جے یو آئی (ف) کی حمایت کی صورت میں یہ تعداد 64 ہوجائے گی۔

حکومت کو اب  یہ مشکل درپیش ہے کہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے ووٹ نہ دے سکنے کے باعث حکومتی ووٹ کی تعداد 63 بن رہی ہے، جسے فی الحال ایک ووٹ کی کمی کا سامنا ہے۔

لاہورمیں مصنوعی بارش کے انتظامات مکمل

واضح رہے حکومتی اتحاد کو سینیٹ سے 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کےلیے دو تہائی یعنی 64 ووٹ درکار ہیں۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US