پنجاب: فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر گاڑی پر جرمانہ عائد

image

پنجاب میں فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر گاڑی کو نوٹس کے بعد جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

لاہور میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر جرمانہ بڑھانے کےلیے صوبائی موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔

کابینہ اجلاس میں طے پایا کہ فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر گاڑی پر نوٹس دینے کے بعد جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

مری میں داخل ہونے کے لیے ڈرائیونگ لائسنس، پبلک سروس گاڑیوں کا فٹنس سرٹیفکیٹ ہونا لازمی قرار

اجلاس میں کہا گیا کہ انفورسمنٹ کے مسائل حل کرنے کےلیے ڈسٹرکٹ پلاسٹک مینجمنٹ کمیٹیاں قائم کی جائیں، ان کمیٹیوں کو پلاسٹک کے خاتمے کی مہم کو یقینی بنانے کےلیے جرمانہ کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔

اجلاس میں طے پایا کہ کمیٹیوں کو غیر معیاری پلاسٹک بیگ بنانے والی فیکٹریوں کو سیل کرنے کا اختیار بھی حاصل ہوگا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US