ججز تقرری کا معاملہ، سنی اتحاد کونسل کا پارلیمانی کمیٹی میں شرکت سے انکار

image

سنی اتحاد کونسل نے ججز کی تقرری کے سلسلے میں قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرنے سے انکار کردیا۔

پارلیمانی کمیٹی کی چار رکنی ذیلی کمیٹی کے سنی اتحاد کونسل سے مذاکرات ناکام ہوگئے۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے ممبران نے کمیٹی میں شرکت نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کیا تھا، سنی اتحاد نے فیصلے سے اسپیکر کے چیمبر میں ہونے والی میٹنگ میں آگاہ کیا کردیا تھا۔

چیف جسٹس کا انتخاب 3 سینئر ترین ججز میں سے ہو گا ، سوموٹو کا اختیار ختم

کمیٹی کمیٹی نے احسن اقبال، رعنا انصار، راجہ پرویز اشرف اور کامران مرتضیٰ پر مشتمل ذیلی کمیٹی بنائی۔ ذیلی کمیٹی کو سنی اتحاد کونسل ممبران سے ملاقات کرکے انہیں اجلاس میں شرکت کیلئے قائل کرنے کا کہا گیا۔

ذیلی کمیٹی نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے میٹنگ کی درخواست کی۔ اسپیکر کے چیمبر میں ذیلی کمیٹی اور سنی اتحاد کونسل کے ممبران کی ملاقات ہوئی۔

اسپیکر اسمبلی کے چیمبر میں ہونے والی ملاقات میں سب کمیٹی کے ممبران اور بیرسٹرگوہر نے شرکت کی تھی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US