نامزد نہ ہونے والے ججز بھی عدلیہ میں رہیں گے،خواجہ آصف

image

وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی میں طویل مگر اچھی بحث ہوئی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے طے کیا کہ کمیٹی کی بحث کو باہر نہیں لائیں گے،دوتہائی اکثریت سے جسٹس یحییٰ آفریدی کو نامزد کیا گیا،تینوں سینئر ججز کی پروفائل میں بہت کم فرق تھا۔

زین قریشی، اسلم گھمن، مقداد علی خان اور ریاض فتیانہ کو شوکاز نوٹس جاری

باقی دونوں ججز جونامزد نہیں ہوئےوہ بھی عدلیہ میں رہیں گے،جسٹس منیب اختر کے نام پر بھی غور کیا گیا،امید ہے جسٹس یحییٰ آفریدی نامزدگی کو قبول کریں گے۔

جو ججز نامزد نہیں ہوئے وہ بھی قابل احترام ہیں۔یاد رہے خواجہ آصف بھی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے ممبر تھے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US