ججز ہیڈلائنز بنانے والے سیاسی کیسز پر زیادہ وقت لگاتے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

image

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمارے ججز ہیڈ لائنز بنانے والے سیاسی کیسز پر زیادہ وقت لگاتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی آئینی عدالت بینظیر بھٹو کے منشور کا بھی حصہ تھی۔

انہوں نے کہا کہ آئینی بینچز میں یقینی بنایا جائے گا کہ تمام صوبوں کی نمائندگی ہو۔ اسے بینچ کہیں یا کورٹ، کام وہی ہو گا جو حکومت چاہ رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: یحیی آفریدی حکومتی پیشکش مسترد کر کے اپنی عزت بچالیں، حامد خان

مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی آئینی عدالت بینظیر بھٹو کے وژن کا حصہ تھی۔ اور آئینی ترمیم تمام جماعتوں کی مشاورت سے کی گئی ہے۔ آئینی بینچ صوبوں میں بھی بنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ انصاف کی جلد فراہمی کے لیے آئینی ترمیم ناگزیر تھی۔ اور اس الیکشن کے منشور میں بھی آئینی عدالتوں کی بات کی تھی۔ ہمارے ججز ہیڈلائنز بنانے والے سیاسی کیسز پر زیادہ وقت لگاتے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US