تحریک انصاف کی موجودہ قیادت غیرسنجیدہ فیصلے کر رہی ہے، فواد چودھری

image

سابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی موجودہ قیادت غیرسنجیدہ فیصلے کر رہی ہے۔

اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ عدلیہ کا کمزور ہونا ریاست کے لیے اچھا نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی کی سیاست کو ان چیزوں سے فرق نہیں پڑتا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی لیڈرشپ امیچور فیصلے کررہی ہے، ہم نے تو اتنی محنت کی ہے، پارٹی کو یہاں پہنچانے میں 10 سال لگے ہیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اب چیف جسٹس کے تقرر کی پارلیمانی کمیٹی میں نہیں گئے، پوچھتا ہوں کیا آئینی بینچز بننے والی کمیٹی میں بھی نہیں بیٹھیں گے؟

آئینی ترمیم صرف دو، چار عدالتی فیصلوں کی مار ہے، فواد چودھری

ان کا کہنا تھا کہ اگر یہی کچھ کرنا ہے تو پھر پارلیمنٹ سے ہی باہر آجائیں، آپ آدھے نظام کے اندر اور آدھے باہر ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ احتجاج کی کال ایسے دیتے ہیں جیسے بچے کو چاکلیٹ دکھانا کہ صبح سارے آجائیں، پی ٹی آئی کا بھرم ہی ختم کردیا اور لوگوں کو خراب کیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US