باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، سرغنہ اور 2 خودکش بمباروں سمیت 9 خوارج ہلاک

image

باجوڑ میں سکیورٹی فورسز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 2 خودکش حملہ آوروں سمیت 9 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن گزشتہ شب خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا ، آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 9 خوارج ہلاک ہو گئے۔

شمالی وزیرستان اور سوات میں آپریشن ، لیفٹیننٹ کرنل سمیت 6 جوان شہید ، 8 خارجی دہشتگرد ہلاک

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والے خوارج میں 2 خودکش بمبار اور انتہائی مطلوب خارجی سرغنہ سید محمد عرف قریشی استاد بھی شامل ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خارجیوں سے بھاری اسلحہ اور خود کش جیکٹس بھی برآمد ہوئے ، خارجی سکیورٹی فورسز اور شہریوں پرحملوں میں ملوث تھے، علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US