بشریٰ بی بی کی رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں، بیرسٹر گوہر

image

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی رہائی کسی بھی ڈیل کا نتیجہ نہیں ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی نے سختیاں برداشت کیں۔ ان کی رہائی پر کسی بھی قسم کی ڈیل کی تردید کرتا ہوں۔ اگر کوئی ڈیل ہوئی ہوتی تو بشریٰ بی بی 9 ماہ جیل میں نہ گزارتیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بھی عدالت کے ذریعے رہائی ہو گی۔ جبکہ تمام کارکنوں کو بشریٰ بی بی کی رہائی کی مبارکباد دیتا ہوں۔ اب تک جتنے مقدمات بنائے گئے تھے بشری بی بی نے سب مقدمات کا سامنا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  آئینی ترمیم جیسا بڑا کام کسی اور چیف جسٹس کی موجودگی میں ممکن نہیں تھا ‘  بلاول بھٹو

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا توشہ خانہ سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں تھا۔ اور یہ مقدمات صرف بشریٰ بی بی کو جیل میں رکھنے کا بہانہ تھے۔ یہ لوگ جتنی کوشش کرلیں عوام بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے۔ اور بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر آگے بڑھ رہے ہیں۔ پی ٹی آئی متحد ہے۔ بشریٰ بی بی کے باہر آنے سے بہت سے مسائل حل ہوں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US