محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسم سرما کی بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر انجم نذیر ضیغم کے مطابق شہر قائد میں 30 اور 31 دسمبر کی درمیانی شب بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش زیادہ شدید نہیں ہوگی لیکن شہر کے بیشتر علاقے اس سے متاثر ہوں گے۔ بارش برسانے والا سسٹم آج ایران کے راستے پاکستان میں داخل ہو جائے گا اور 2 جنوری تک ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔
بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے اور محکمہ موسمیات کے مطابق جنوری کے ابتدائی 10 دنوں میں کراچی میں درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ تک گرنے کا امکان ہے۔