سیکیورٹی فورسز کی باجوڑ میں کارروائی، 9 خوارج ہلاک

image

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے علاقے باجوڑ میں آپریشن کرتے ہوئے انتہائی مطلوب 9 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر باجوڑ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اس دوران 9 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خارجیوں میں 2 خودکش بمبار اور انتہائی مطلوب سید محمد عرف قریشی استاد شامل ہیں، آپریشن کے دوران ہتھیار، گولیاں اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خارجی سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ خارجیوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن کیا گیا، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow