پی ٹی آئی کے 2 اراکین اسمبلی کی ضمانت منظور

image

اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 2 اراکین اسمبلی اور خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین کی ضمانتیں منظور کر لیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے 4 اکتوبر کے احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کے کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

عدالت نے 4 اکتوبر کے احتجاج میں توڑپھوڑ کے الزام میں گرفتار ہونے والے 2 اراکین اسمبلی ملک لیاقت اور انور زیب کی ضمانتیں منظور کیں۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت کا عمران خان کے چیک اپ کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم

اس کے علاوہ عدالت نے گرفتار خیبر پختونخوا پولیس کے ملازمین، ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کے ملازمین اور دیگر ملزمان کی بھی ضمانتیں منظور کر لیں۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کرتے ہوئے ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US