پی ٹی آئی نے سینیٹر فیصل سلیم اور زرقا تیمور کو شوکاز نوٹسز جاری کردیئے

image

پی ٹی آئی نے سینیٹر فیصل سلیم اور زرقا تیمور کو شوکازنوٹسز جاری کردیئےہیں۔

شوکازنوٹس میں کہا گیا ہے کہ ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں کہ ضرورت پڑنے پر آپ ووٹ کرتے،پی ٹی آئی نے فیصل سلیم اور زرقاتیمور سے 7روز میں وضاحت طلب کرلی۔

الیکشن کمیشن نے عبید اللہ گورگیج کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیدیا

پی ٹی آئی نے 26ویں آئینی ترمیم میں ووٹ کیلئے حکومتی رابطوں پرشوکازنوٹس جاری کیے۔

قبل ازیں پی ٹی آئی کے سنیٹر فیصل سلیم رحمان نے واضح کیا ہے کہ آئینی ترمیمی بل کیلئے انہوں نے ووٹ نہیں دیا،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میرے خلاف بے بنیاد خبریں پھیلائی جارہی ہیں،پارٹی کے ساتھ کھڑا ہوں اور رہوں گا،افواہوں کی بنیاد پر تنقید کا نشانہ بنایاجارہاہے۔

پی ٹی آئی کی سینیٹر زرقا تیمور نے بھی کہا ہے کہ وہ  اپنے الفاظ پر آج بھی قائم  ہیں ، اپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہنے والے کچھ بھی کہیں، وہ ٹی اسکرینیں ہوں، سوشل میڈیا ہو یا نام نہاد یوٹیوبرز ،میں کل بھی سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ تھی، آج بھی ہوں، اُن پر جان بھی قربان۔

تاریخ کبھی معاف نہیں کریگی،جسٹس منصور کا چیف جسٹس کو ایک اور خط

میرے سینے میں جو راز دبے ہیں وہ دبے رہنے دیں،پھر کبھی وقت آنے پر اُن رازوں کو افشا کروں گی،فل الوقت کےلئے آپ سب کا بہت شکریہ جنہوں نے میرے مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا۔

آپ سب کی کاوشوں سے آج میرا بیٹا گھر واپس آگیا ہے،میں نے نہ کوئی ڈیل کی، نہ کوئی ووٹ دیا ہے، میرا گواہ صرف میرا اللہ ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US