پنجاب کے 18 شہروں کو سیف سٹی بنانےکا شیخوپورہ سے آغاز

image

پنجاب کے 18 شہروں کو سیف سٹی بنانے کا شیخوپورہ سے آغاز کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شیخوپورہ  پہنچیں جہاں انہوں نے سیف سٹی پراجیکٹ کا افتتاح کیا، انہوں نے سیف سٹی شیخوپورہ کی ویڈیو وال اور جدید مواصلاتی آلات کامعائنہ کیا۔

نیپرا نے بجلی 86پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی

سیف سٹی شیخوپورہ کنٹرول روم میں مانیٹرنگ کے عمل کا مشاہدہ کیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سیف سٹی کیمرے سے روڈز اور بازاروں کا معائنہ بھی کیا۔

آئندہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب مزید 4 شہروں میں سیف سٹی کا افتتاح کریں گی،مریم نواز نے ہدایت کی ہے کہ مارچ تک تمام 18 بڑے شہر وں میں سیف سٹی پراجیکٹ فعال کیے جائیں۔

کوٹلی ستیاں کے قریب سکول وین کھائی میں جا گری ، 2طلبہ جاں بحق ، 10زخمی

علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازسے شیخوپورہ کے اراکین اسمبلی نے بھی ملاقات کی،ڈی پی او اور ڈی سی شیخوپورہ نے امن و امان اور مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وال چاکنگ کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کا حکم جاری کیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US