پاکستان نے آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ کی درخواست کردی

image

پاکستان نے آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ کی درخواست کردی ہے۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالرز فنڈنگ کی باضابطہ درخواست کی ہے،پاکستان کی جانب سے یہ درخواست آر ایس ٹی سہولت کے تحت کی جا رہی ہے۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی 671 لاپتہ گاڑیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

دوسری جانب معاشی تحقیقاتی ادارے پرائم نے کہا ہے کہ پاکستان نے اگر بروقت اصلاحات نہ کیں تو یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام نہیں ہو گا۔

معاشی تحقیقاتی ادارے نے پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے نئے قرض پروگرام پر رپورٹ جاری کر دی۔

معاشی تحقیقاتی ادارے کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے نئے قرض پروگرام کے لیے ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط جاری کر دی۔ اور نئے قرض پروگرام کی پہلی قسط سے زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوں گے۔

جنرل عاصم منیر متشدد انتہا پسندوں کیخلاف توانا آواز،امریکی سینٹرل کمانڈ کے جریدے کا آرمی چیف کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین

رپورٹ میں کہا گیا کہ نئے قرض پروگرام سے پاکستان کے قرضوں میں مزید اضافہ ہو گا۔ تاہم قرض پروگرام سے بیرونی ادائیگیوں کے حصول میں مدد ملے گی۔

پرائم کی رپورٹ کے مطابق نئے پروگرام کے اہداف میں پاکستان معاشی اصلاحات کو نظر انداز نہیں کرسکتا ہے۔ جبکہ پاکستان کو جولائی تا اگست ٹیکس ہدف میں 98 ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔ سرکاری اداروں کے نقصانات میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

پنجاب کے 18 شہروں کو سیف سٹی بنانےکا شیخوپورہ سے آغاز

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ نجکاری کے پروگرام میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔ اور سرکار کے اخراجات میں کمی کے لیے رائٹ سائزنگ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

 

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US