حکومت نے بیورو کریٹس کے غیر ملکی تعلیمی دوروں پر پابندی عائد کر دی

image

وفاقی حکومت نے بیورو کریٹس کے غیر ملکی تعلیمی دوروں پر پابندی عائد کر دی۔

موقر قومی اخبار کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس میں بیورو کریٹس کے غیر ملکی تعلیمی دوروں پر پابندی عائد کی گئی۔

جنرل عاصم منیر متشدد انتہا پسندوں کیخلاف توانا آواز،امریکی سینٹرل کمانڈ کے جریدے کا آرمی چیف کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نیشنل مینجمنٹ کورسز کے تحت فارن اسٹڈی ٹور فوری طور پر معطل کیے جائیں۔ نوٹیفیکیشن کے تحت ایک سو اکیسویں ویں مینجمنٹ کورس کے شرکاء فارن اسٹڈی ٹور نہیں کر سکیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مستقبل کے لیے مینجمنٹ کورسز کے لیے فارن اسٹڈی ٹورز پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US