علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانت منظور ، رہائی کا حکم

image

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔

علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف ڈی چوک احتجاج کیس کی سماعت جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی ، عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کر لیں، دونوں کی 20،20 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کی گئیں۔

توشہ خانہ کیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور ، رہائی کا حکم

واضح رہے کہ تھانہ کوہسار کے مقدمے میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان 4 اکتوبر سے گرفتار تھیں۔ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بھی اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US