نئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقریبِ حلف برداری کل ایوان صدر میں ہو گی ، صدرِ مملکت آصف علی زرداری کل 11 بجے نئے چیف جسٹس سے حلف لیں گے۔
تقریبِ حلف برداری میں اعلیٰ عدلیہ کے سینئر ججز، پارلیمنٹیرینز اور سرکاری حکام شرکت کریں گے۔ ایوانِ صدر سیکرٹریٹ نے مہمانوں کو دعوت نامے جاری کر دیئے ہیں۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ ، فل کورٹ ریفرنس شروع
نئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقریب حلف برداری کے حوالے سے آج فل ڈریس ریہرسل ہو گی۔
یاد رہے کہ 22 اکتوبر 2024ء کو 12 رکنی خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے پر تقرری کے لیے نامزد کیا تھا۔