لائیو:علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانتیں منظور، نواز شریف بیرون ملک روانہ

image
اسلام آباد کی ‏انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان کی ضمانتیں منظور کر لی ہے۔

جمعے کو عدالت نے 20، 20 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض دونوں کو رہا کرنے کا حکم دیا۔

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف دبئی پہنچ گئے، لندن جائیں گے

پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف جمعے کی صبح جاتی امرا اپنی ذاتی رہائش گاہ سے لاہور ائیر پورٹ پہنچے جہاں سے وہ ایک نجی ائیر لائن کی فلائٹ ای کے 625 سے دبئی کے لے روانہ ہوئے۔

آخری اطلاعات آنے تک وہ دبئی پہنچ چکے ہیں جہاں وہ ایک دو روز قیام کریں گے۔ ان کے ہمران ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور سٹاف ممبران بھی ہیں۔

خیال رہے کہ تقریبا ایک سال قبل 21 اکتوبر کو وہ الیکشن سے قبل پاکستان واپس آئے تھے۔ ان کے قریبی افراد کا کہنا ہے کہ وہ چیک اپ کے لیے بیرون ملک سفر کر رہے ہیں اور ان کی واپسی جلدی ہو گی۔

مسلم لیگ ن پنجاب کی سیکریٹری اطلاعات عظمٰی بخاری نے اردو نیوز کو بتایا کہ ’نواز شریف اپنے علاج کی غرض سے پہلے بھی لندن میں رہے اور اب بھی وہ اپنے چیک اپ کے لیے گئے ہیں۔‘

پشاور میں سولر کی چوری کے دوران مزاحمت پر گھر کا مالک قتلپشاور میں ناصر باغ روڈ پر سولر کی مبینہ چوری کے واقعے کے دوران مزاحمت پر گھر کے مالک کو قتل کر دیا گیا ہے۔

مارے جانے والے شہری کے لواحیقن نے لاش سڑک پر رکھ کر پولیس کے خلاف احتجاج کیا۔

لواحقین نے کہا کہ چور سولر گھر پر نصب سولر پینل چوری کرنے آیا تھا۔

علاقہ مکینوں نے بتایا کہ علاقے میں اس سے پہلے بھی چوری کی وارداتیں ہو چکی ہیں۔

احتجاج کے باعث ناصر باغ روڈ ٹریفک کے لیے بند ہو گئی۔

پولیس نے چوری کی واردات کے بجائے قتل کی دفعہ 302 کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے جبکہ معاملے کی تفتیش جاری ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow