26ویں ترمیم انصاف کی فوری فراہمی کے حوالے سے اہم سنگ میل ہے ، گورنر پنجاب

image

گورنر پنجاب  سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ  وکلا نے ہمیشہ قانون کی بالادستی کے لیے کردار ادا کیا ہے ۔

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب  نے کہا کہ وکلا نے ہمیشہ آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے جدوجہد کی ہے، وکلا کےمسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں،قیام پاکستان میں وکلا برادری کااہم کردار تھا۔ 26ویں ترمیم انصاف کی فوری فراہمی کے حوالے سے اہم سنگ میل ہے۔

صرف پیپلز پارٹی نہیں پورے پنجاب کا گورنر ہوں، سردار سلیم حیدر

انہوں نے کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیارہ ریلیف مہیا کرنا حکومت کی ذمے داری ہے سرکاری افسران مختلف محکموں میں عوام کے مسائل کے حل کو یقینی بنائیں سرکاری محکموں میں پبلک سروس ڈیلیوری بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US