انسداد پولیو پروگرام کے سربراہ رانا عدیل تصور نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز پیر کے روز سے کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ فروری کے بعد یہ پہلی قومی انسداد پولیو مہم ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ وائرس کے پھیلا ؤ کے باعث مہم انتہائی چیلنجنگ ہے، انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانا انتہائی اہم ہے۔
پنجاب کے 10 اضلاع میں خصوصی انسداد پولیو مہم پیر سے شروع ہوگی
انسداد پولیو پروگرام کے سربراہ نے انتظامیہ پولیو پروگرام کو ہدایت کی کہ پنجاب کے تمام اضلاع کے داخلی، خارجی راستوں اور موٹروے کے ہر انٹرچینج پر پولیو ٹیمیں تعینات کریں۔