کشمیریوں کا مقدمہ دنیا بھر میں لڑیں گے، حافظ نعیم الرحمان

image

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کشمیریوں کا مقدمہ دنیا بھر میں لڑیں گے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کے خون سے فلسطین ایک دن ضرور آزاد ہو گا۔ قائدین کی قربانیوں سے نئی صبح کا آغاز ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی بربریت سے ہزاروں فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ پورے غزہ کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موجودہ حکومتیں ڈیڑھ دو ماہ کیلئے ہیں، جاوید ہاشمی

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 27 اکتوبر یوم سیاہ کے طور پر پوری دنیا میں منایا جاتا ہے۔ کیونکہ بھارت نے اس دن کشمیر میں اپنی افواج کو اتارا۔ کشمریوں کو حق خودارادیت دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری مشینی زندگی ہوگئی ہے تاہم اس دور میں علم تربیت کے چراغ جلائے جا رہے ہیں۔ وہ انقلاب سوچ و فکر نظام کی تبدیلی کا ہے اس جدوجہد کے نتیجے میں ہمیں اللہ جنت دے دے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US