آج ملک ملک بھر میں ایک بار پھر سونا 1700 سستا ہوگیا.
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 1700 کی کمی کے بعد اب ایک فولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 83 ہزار روپے ہوگئی ہے.
جبکہ 10 گرام سونا 1457 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 42 ہزار 627 روپے کا مل رہا ہے. واضح رہے پچھلے دو دن سے سونے کا بھاؤ گر رہا ہے. گزشتہ روز ایک تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے کی کمی واقع ہوئی تھی.
ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ عالمی بازار میں بھی سونے کا بھاؤ 17 ڈالر کم ہو کر 2735 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے.