ایران میں ہیلی کاپٹر گر کرتباہ، بریگیڈیئر جنرل اور پائلٹ جاں بحق

image

تہران: ایران میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل حامد مازندرانی اور پائلٹ حمید جنداغی جاں بحق ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کے انقلابی گارڈز کے 2 اہلکار ملک کے پرامن جنوب مشرق میں انسداد دہشت گردی آپریشن کے دوران ایک ہیلی کاپٹر کے حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایلیٹ فورس کا ایک جنرل بھی شامل تھا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ صوبہ سیستان میں پیش آیا۔ اس واقعے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے جنرل حامد مازندرانی اور ہیلی کاپٹر کے پائلٹ جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ، گھڑیوں کی سوئیاں ایک گھنٹہ پیچھے ہو گئیں

اس سے قبل رواں سال مئی میں سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سمیت دیگر ساتھیوں کے ساتھ ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US