ایران نے بھارتی شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری ختم کر دی

image

ایران نے بھارتی شہریوں کے لیے یک طرفہ ویزا فری سہولت باقاعدہ طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ نئے فیصلے کے تحت 22 نومبر سے کوئی بھی بھارتی پاسپورٹ ہولڈر بغیر ویزا ایران میں داخل نہیں ہو سکے گا۔

ایرانی حکومت نے یہ قدم بھارتی شہریوں کی جانب سے ویزا فری سہولت کے مسلسل غلط استعمال، غیر قانونی ہجرت اور انسانی اسمگلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد اٹھایا۔

بھارتی وزارتِ خارجہ کے مطابق متعدد بھارتی شہریوں کو جعلی ملازمتوں، غیر قانونی طریقوں (ڈنکی روٹ) اور ٹرانزٹ کے بہانے ایران بلوایا جاتا تھا، جہاں بعض کیسز میں اغوا اور تاوان کی شکایات بھی سامنے آئیں۔

ایران نے ان سنگین مسائل کے باعث ویزا فری سہولت فوری طور پر معطل کر دی ہے۔وزارتِ خارجہ نے بیان میں کہا کہ یہ اقدام سہولت کے مجرمانہ استعمال کو روکنے اور مسافروں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے ضروری تھا۔

نئے ضوابط کے مطابق بھارتی شہریوں کو ایران میں داخل ہونے کے لیے پیشگی ویزا لازمی ہوگا اور ایران کے راستے کسی دوسرے ملک کا سفر جاری رکھنے والوں پر بھی یہی شرط لاگو ہوگی جبکہ پابندی 22 نومبر 2025 سے نافذ ہو گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US