خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 15 اور 16 نومبر کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی اور شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں انٹیلی جنس معلومات پر مبنی آپریشن کیے گئے۔
پہلا آپریشن کلاچی میں کیا گیا جہاں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ اس آپریشن میں تنظیم کے سرغنہ عالم محسود سمیت 10 دہشت گرد مارے گئے۔
دوسرا آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کیا گیا جس میں مزید 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ دونوں علاقوں میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی کو سراہا۔