امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا سعودی عرب کو جدید ایف-35 لڑاکا طیارے فروخت کرے گا۔ یہ اعلان انہوں نے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا جہاں انہوں نے بتایا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آج وائٹ ہاؤس پہنچ رہے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب امریکا سے 48 ایف-35 طیارے خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہے جن کی مالیت کئی ارب ڈالر بتائی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ ممکنہ معاہدہ پہلے ہی پینٹاگون کی ابتدائی منظوری حاصل کر چکا ہے۔
صدر ٹرمپ اور سعودی ولی عہد کی ملاقات میں دفاعی تعاون، مصنوعی ذہانت اور سویلین نیوکلیئر پروگرام پر تفصیلی بات چیت متوقع ہے۔ وائٹ ہاؤس میں ولی عہد کے استقبال کے لیے خصوصی تیاریاں کی جارہی ہیں۔
امریکی صدر نے جرائم کی بڑھتی شرح والے شہروں میں فوج تعینات کرنے اور فیفا ورلڈ کپ کیلئے خصوصی ٹاسک فورس بنانے کا بھی اعلان کیا۔