گزشتہ دو، تین دن سے فیس بک پر خط لکھنے کا نیا ٹرینڈ زور و شور سے جاری ہے. جس میں صارفین دلچسپ انداز میں میم بنا رہے ہیں اور کسی نہ کسی کو خط لکھنے کی مزاحیہ پوسٹ بنا رہے ہیں. آپ بھی دیکھیں
ڈھیروں میمز دیکھنے کے بعد کچھ صارفین نے اس نئے ٹرینڈ سے متعلق سوال بھی پوچھا کہ آخر اس سب کی شروعات کہاں سے ہوئی
اس سوال کے جواب میں ایک فیس بک پیج نے 2012 میں بھیجا گیا ایسا خط شئیر کیا جس میں لکھا گیا ہے کہ "آپ کی جانب سے لذیذ مرغ چنے، پائے اور مٹھائی کا تحفہ موصول ہوا. اس پرخلوص یادآوری پر مجھے دلی مسرت ہوئی جس کے لئے میں آپ کا تہہ دل سے ممنون ہوں". اس خط کے آخر میں اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کے دستخط بھی موجود ہیں.
میمرز کا کہنا ہے کہ اس خط کے دوبارہ منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر خطوط پر میمز بنانے کا سلسلہ شروع کیا گیا جو ٹرینڈ کی صورت اختیار کر گیا.